
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) بینکوں نے ایف بی آر کو بینک اکانٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی، بینکوں نے اکانٹ ہولڈز
کی تفصیلات کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ کیا ہوا تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) اور پاکستان بینکر زایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بینکوں کے سربراہاں نے بینک اکانٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، معاہدے کے بعد 2013 کے بعد ایف بی آر اور بینکوں کے درمیان تنازع کا خاتمہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ بینکوں نے اکانٹ ہولڈز کی تفصیلات کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ کیا ہوا تھا، اس معاہدے کے بعد بینک اپنامقدمہ اگلے ہفتے واپس لے لیں گے۔ایف بی آر نے پاکستان بینکر ایسوسی ایشن کے کہنے پر انکم ٹیکس آرڈننس 2001 میں پہلے ہی ترامیم کرا دی ہے، ترامیم کے بعد بینکوں کو تفصیلات دینے کے حوالے سے اب اعتراض ختم ہو جانا چائیے۔یاد رہے گذشتہ ماہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ بینک اپنے اکانٹ ہولڈرز کی تمام معلومات ایف بی آر کو فراہم کریں۔




































