معذوروں کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے

منصورہ میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک ویلفیئرا سٹیٹ بنانے کیلئے باہمت پاکستانیوں کی طرف سے ”چارٹر آف ڈیمانڈ“ پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کے لئے وفاق اور صوبوں میں وزارتیں قائم کی جائیں۔معذور افراد کا الگ سے کوڈ آف کنڈکٹ بنایا جائے۔ایسے باہمت اور اسپیشل افراد جنہوں نے کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں۔ان کوقومی سطح پر ایوارڈ دیے جائیں۔
چارٹر آف ڈیما نڈ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے ہر ہسپتال میں اسپیشل اور باہمت افراد کے لئے الگ شعبہ قائم کیا جائے۔معذوروں کے لئے ضرورت کے مطابق سہولت، سفید چھڑی،وہیل چیئر،آلہ سماعت اور مخصوص کتب کا اہتمام کیا جائے۔علاج اور ادویات کی فری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔بلدیاتی اداروں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں معذور افراد کیلئے مخصوص نشستیں رکھی جائیں۔ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر معذور افراد کی مختلف کیٹگریز کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔خصوصی او ر ابتدائی تعلیم فری اور اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپ کا کوٹہ مخصوص کیا جائے اور ایسے اساتذہ کو ہائر کیا جائے جو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تعلیم دے سکیں۔
چارٹر آف ڈیما نڈ میں میں مزید کہا گیا کہ ملازمتوں میں کوٹہ او ر بلاسود قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔جن معذور افراد کا ڈیٹا نادرا رجسٹریشن سنٹر پر موجود و محفوظ ہے ان میں مستحق افراد کی فہرست مرتب کی جائے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ہر معذور کیلئے ماہانہ 20ہزار گزارا الاؤنس رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے۔