
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) وز یرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سال ہا سال سے غیر استعمال شدہ اربوں
کی جائیدادوں کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانا اور ان سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عوام کی فلاح و بہبود اور سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں جیسی بنیادی سہولتوں کی بہتری کے لئے استعمال کرنا موجودہ حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔
وزیراعظم نے مختلف وزراتوں اور وفاقی حکومت کے اداروں کی غیر استعمال شدہ املاک کو بروئے کار لانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ غیر استعمال شدہ املاک کی نشاندہی نہ کرنے والے یا ان کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سرکاری افسران و ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے ایسٹ مینجمنٹ کمیٹی، متعلقہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ نشاندہی کی جانے والی املاک سے متعلقہ تمام امور کو آئندہ ایک ہفتے میں حل کیا جائے تاکہ ان املاک کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانے کے فیصلے پر عمل درآمد مکمل کیا جا سکے۔
سیکرٹری نجکاری رضوان ملک نے مختلف وزاتوں اور وفاقی حکومت کے محکموں کے اداروں کی متعدد املاک کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانے اور ان کی ممکنہ نجکاری کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔














