
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی
خیبرپختونخوا کے وفد نے ملاقات کی اور کے پی کے میں پارٹی کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
؎چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کے پی کے پیپلز پارٹی کے رہنماوں نجم الدین خان، کرامت چغرمتی اور محمد علی شاہ نے یہاں ملاقات کی اور بلاول بھٹو زرداری کو مالاکنڈ اور دیر میں جلسوں کی دعوت بھی دی۔ بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماوں نے صوبے میں پارٹی کی سیاسی صورت حال سے متعلق آگاہ کیا۔














