
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق
اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے اعمال انکے سامنے آرہے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے آزاد اور خود مختار ہیں۔احسن اقبال صاحب! آپ کب تک کرپشن کا دفاع اور جھوٹ کا اقبال بلند کریں گے؟ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی آنکھوں میں اس لئے کھٹکتے ہیں کہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی آنکھوں میں اس لئے کھٹکتے ہیں کہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے، بلاول کا اسے اپنے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر پارلیمانی، غیر آئینی اور غیر جمہوری سوچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب کسی معاملے میں تو سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں، پارلیمان کو سیاسی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرنے کی سوچ انتہائی منفی اور پی پی پی کے اپنے دعوؤں کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں ہونے والی قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال صاحب! آپ کب تک کرپشن کا دفاع اور جھوٹ کا اقبال بلند کریں گے؟، شہباز شریف کے اعمال انکے سامنے آرہے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے آزاد اور خود مختار ہیں، ان کی کارروائی کو حکومت














