اسلام آباد ہائی کورٹ کا میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیس کی سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔عدالت نے میڈیکل بورڈ کو آصف زرداری کی تازہ میڈیکل پورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت کے رو برو پیش ہوئے دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آصف زرداری کا کوئی میڈیکل بورڈ بنا۔
کیا کوئی تازہ رپورٹ ہے جس پر فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری کو دل کا مرض لاحق ہے۔پنجاب حکومت کہ جانب سے میڈیکل بورڈ بنایا گیا تھا۔ پمز ہسپتال کے ہیڈ کو کہہ دیتے ہیں کہ میڈیکل بورڈ بنا کر رپورٹ پیش کریں۔
پارک لین سیکنڈل میں عدالت نے فریال تالپور کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا یاد رہے کہ سابق صدر زرداری کی قانونی ٹیم نے ان کی بگڑتی صحت کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے گزشتہ روز سماعت کی آصف زرداری میگا منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور پچھلے دو ہفتوں سے وہ پمز میں زیر علاج ہیں۔ کیس کہ مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔