قیمتوں پر کنٹرول کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور کم آمدنی والے افراد کو ریلیف

کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، پرائس کنٹرول کے حوالہ سے ہر ہفتے اجلاس کی صدارت خود کروں گا۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالہ سے صوبائی حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے ویزر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ضروریات کے پیش نظر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالہ سے ایک مربوط نظام تشکیل دیا جائے تاکہ جہاں ملکی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مطلوبہ اجناس کی کاشت کو یقینی بنایا جا سکے وہاں برآمدات اور درآمدات کے حوالہ سے بھی بروقت فیصلے لئے جا سکیں، ملاوٹ ایک سنگین مسئلہ ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مفصل ڈیٹا کی بنیاد پر ملاوٹ کا سدباب کرنے کے حوالہ سے ایکشن پلان ترتیب دیا جائے۔ ا اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی چیف سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیرِاعظم نے اس امر پر زور دیا کی ملکی ضروریات کے پیش نظر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالہ سے ایک مربوط نظام تشکیل دیا جائے تاکہ جہاں ملکی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مطلوبہ اجناس کی کاشت کو یقینی بنایا جا سکے۔ وہاں برآمدات اور درآمدات کے حوالہ سے بھی بروقت فیصلے لئے جا سکیں۔