
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجرم نواز شریف اگر باہر علاج کیلئے جا سکتے
ہیں تو ملزم آصف زرداری کو بھی باہر علاج کرانے کا پورا حق حاصل ہے، جس دن شہباز شریف سچ بولیں گے وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا، شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے ساتھ بطور ٹوکن گئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ جب لندن جاتے ہیں کوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں۔ یہ لوگ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے،وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گے؟جن کے گھر سے14ووٹ کم آئے ہوں وہ تبدیلی خاک لائیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے واہگہ شٹل ٹرین 14 دسمبر سے چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلوے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ریلوے مسافر میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں مسافرٹرینیں منافع میں جارہی ہیں،میں نے 4آنے خرچ نہیں کیے اورریلوے کو نفع دیا۔
انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون سے ایک لاکھ افراد کو روزگارملے گا،ایم ایل ون کا1872کلومیٹرتک نیا ٹریک ہوگا،ایم ایل ون کے ٹریک میں کوئی پھاٹک نہیں ہوگی۔ریلوے خسارے کو تین سال میں ختم کر دیں گے۔
شیخ رشید نے کہاکہ فریٹ ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ کم کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کیساتھ بطور ٹوکن گئے ہیں،شہبازشریف جب لندن جاتے ہیں توکوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں،شہبازشریف نے جس دن سچ بولا ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ شیخ رشید نے کہاکہ اگر مجرم نواز شریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی حق حاصل ہے، فضل الرحمان تین سال بعد والے دسمبر کی بات کر رہے ہیں، سال بھی بتائیں،دسمبر2019فضل الرحمان کے دیکھتے دیکھتے گزر جائیگااورجس کو شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے۔





































