نوازشریف کو قید تنہائی میں رکھا،اذیتیں دی گئیں ،حسین

لندن( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ والد کے

پلیٹ لیٹس نیب کی حراست کے دوران تیزی سے گرے ،کسی پر کوئی الزام نہیں لگا رہا ، رپورٹ آنے پر ہر بات واضح ہوجائے گی۔پلیٹ لیٹس متوازن ہونے کے بعد ہی نوازشریف کو لاحق مرض کا علاج شروع ہو سکے گا ،نوازشریف کو جیل میںقید تنہا ئی میں رکھا گیا اور انہیںاذیتیں دی جاتی رہیں۔

 نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ میاں نوازشریف کو کوٹ لکھپت سے نیب آفس کیوں لایا گیا۔ نیب کی حراست سے قبل ان کے پلیٹ لیٹس75ہزار تھے ایک دم کم کیسے ہوگئے ،حقیقت سب کے سامنے آجائے گی ،ڈاکٹر میاںصاحب کو کچھ دیے جانے کی تحقیق کر رہے ہیں ۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ہفتے میں دو بار چیک کئے جاتے ہیں ،ان کا علاج کب تک چلے گا وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا، نوازشریف کی صحت اب بھی تشویشناک ہے ۔حسین نواز نے کہا کہ والد کے پلیٹ لیٹس نیب کی حراست کے دوران تیزی سے گرے ،کسی پر کوئی الزام نہیں لگا رہا ، رپورٹ آنے پر ہر بات واضح ہوجائے گی ۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی طبی صورتحال کی بڑی وجہ ان سے جیل میں رکھاگیاسلوک بھی ہے،نیب کو کیا مسئلہ تھا کہ جیل میں نوازشریف سے سوالات سے نہیں کرسکتے تھے جو انہیں نیب آفس منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ہفتے میں دو بار چیک کئے جاتے ہیں ،ان کا علاج کب تک چلے گا وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا، نوازشریف کی صحت اب بھی تشویشناک ہے ۔