
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس
عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، ”دولت اور خود کو بچاو پلانز“ اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں، خود کو مربوط رکھنے کا آخری پلان بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوںکہا کہ اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراوچل رہا ہے، ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے، دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے، جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا ہے وہ سازشوں کے ذریعے خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔














