زرعی شعبے کو 100 ،بجلی کی مد میں 242 ارب کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار کو تبدیل

کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئل ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں کا طریقہ کاردرست نہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کارپر نظرثانی کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے 6 نکات کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں حکومت کی 15ماہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے وزارت توانائی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ وزیرتوانائی نے بتایا کہ جب ہم آئے تو سرکلرڈیبٹ میں کس طرح کمی کی۔ جس ریٹ پر بجلی پیدا کی جارہی تھی اور بجلی خریدی جارہی تھی۔اس میں ٹیرف کا فرق تھا، اس کو دیکھا گیا اور گردشی قرضوں کی رقوم کو کم کرکے12 ارب پر لایا گیا۔حکومت نے گھریلوصارفین کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کی مد میں ریلیف دینے کیلئے اب تک 242 ارب کی سبسڈی دی ہے۔ صنعت کو کھڑا کرنے کیلئے 29 ارب کی سبسڈی دی گئی۔ زرعی شعبے کو 100ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ اس سبسڈی میں ہمارے گھریلوصارفین کیلئے 45ارب کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے لائن لاسز کم کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔منسٹری آئل اینڈ گیس نے بتایا کہ گیس اور پٹرول کے شعبے میں حکومت کو 181ارب کا خسارہ ورثے میں ملا۔ وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی سردیوں میں گیس کی سپلائی بحال رکھی جائے۔گیس کی مد میں 19 ارب کی سبسڈی دی گئی۔اگلے سال گیس میٹرز بنانے کا کارخانہ فعال بنایا جائے گا۔کابینہ نے ہندوستان کی لوک سبھا نے ایسا قانون پا س کیا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی ہندورہتے ہیں وہ ہندوستان میں آکر شہریت لے سکتے ہیں، دراصل درپردہ ان ہندوو ¿ں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنا ہے۔کابینہ نے اس قانون سازی کی شدت سے مذمت کی ہے۔