
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں معیشت
سمیت ملکی مسائل پر بات نہیں کرنے دی جارہی ،حکومت صرف چور اور ڈاکو کے الفاظ سننے پر خوش ہے ۔
انسانی حقوق کے عالمی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار رائے انسانی حقوق کا بنیادی جزو ہے ، اگر ہم بنیادی حقوق پر کمپرومائز کریں گے تو ہم بہتری کی جانب نہیں جاسکتے اور اگر ہمیں بولنے کی آزادی نہیں ہو گی تو پھر ہم اپنے ملک اور عوام کے لئے درست فیصلے نہیں کرپائیں گے ۔
جب سلیکٹڈ لوگ پارلیمنٹ لائے جائیں گے تو قانون سازی بھی سلیکیٹڈ ہوگی ،ہمیں الیکشن میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والی قوتوں کو متحد ہو کر روکنا ہو گا ۔ پاکستان میں آج آزادی اظہار رائے پر مکمل پابندی ہے ، آزادی اظہار رائے انسانی حقوق کا بنیادی جزو ہے ،اگر یہ حاصل نہیں ہو گی تو ملک و قوم کے لئے درست فیصلے نہیں کیے جاسکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بولنے پر مکمل پابندی ہے اور کسی کو اپنے حقوق پر بات کرنے کی آزادی نہیں دی جارہی ۔ جب میں پارلیمنٹ میں کھڑا ہوتا ہوں تو کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہوتا ، معیشت سمیت ملکی مسائل پر ہمیں بات نہیں کرنے دی جاتی ، حکومت صرف چور اور ڈاکو کے الفاظ سننے پر خوش ہوتی ہے ،





































