
لاہور(ویب ڈیسک ) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اورنج لائن نوازشریف اور
شہبازشریف کا عوام کیلئے تحفہ ہے۔ شہباز شریف کے منصوبے پر حکمران اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اورنج ٹرین کے آزمائشی بنیادوںپرآغاز پر اپنے بیان میں کہاہے کہ شہبازشریف نے 5 میٹروزبنائیں،قوم کو بتایاجائے اورنج لائن کس نے بنائی؟ اور یہ کس کا وژن تھا؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 16مئی 2018کو شہبازشریف اورنج لائن آزمائشی طورپر چلاچکے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبوں میں دانستہ تاخیر کررہے ہیں۔منصوبوں میں تاخیر سے لاگت کو دانستہ بڑھایا جارہا ہے،تحقیقات ہونی چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 10سال جس میٹرو اور ٹرین پر آپ سیاست کرتے رہے ،آج اس کے فیتے کٹوا رہے ہیں عمران صاحب ! 16 مئی 2018ءکو شہباز شریف اورنج لائن آزمائشی طور پر چلا چکے ہیں۔عمران صاحب آپ اور آپ کی حکومت اتنی نالائق ہے کہ 15 ماہ میں اسے نہ چلا سکے۔
انہو ں نے کہا کہ عمران خان پر شہباز شریف کا خوف طاری ہے۔ان کے ترقیاتی منصوبے دیکھ کر حسد میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔














