سوئس حکومت پاکستان کوبینکس اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)سوئس حکومت کی پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینے کی

منظوری دے دی ہے۔معلومات فراہم کرنیکی منظوری سوئس پارلیمنٹ نے دی۔
سوئس بینکوں میں 31لاکھ غیرملکیوں کے اکاؤنٹس ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیرون ملک چھپائی گئی دولت واپس لانے میں اہم پیش رفت سامنے آئی، سوئس حکومت کی پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینے کی منظوری دے دی ہے۔
سوئس اخبار کے مطابق سوئٹزرلینڈ پاکستانیوں کے اکانٹس سمیت 18 ممالک کو معلومات فراہم کرے گا۔سوئس جریدے کے مطابق معلومات فراہم کرنیکی منظوری سوئس پار لیمنٹ نے دی۔ معلومات غیر ملکی باشندوں کے متعلقہ ملکوں کوفراہم کی جائیں گی۔ممالک میں پاکستان،البانیہ، آذربائیجان، برونائی، مالدیپ، اومان،گھانا،ڈومینگا،قازقستان،لبنان، ماکو، مالدیپ، نائیجیریا، سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، سوئس بینکوں میں 31 لاکھ غیر ملکیوں کے اکاؤنٹس ہیں۔
یاد رہے رواں سال مارچ میں حکومت کا ریکوری یونٹ بیرون ملک سے 530ملین روپے کی رقم وسول کرنے میں کامیاب ہوگیا۔وصول کی گئی کی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔