بڑے شہروں کی ماسٹر پلاننگ کا ازسرنو جائزہ لیا جائے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ تعمیرات کے شعبے سے

متعلقہ صوبائی ٹیکسز کو ممکنہ حد تک کم کرنے پر غور کیا جائے تاکہ تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں کی ماسٹر پلاننگ کے از سر نو جائزہ لیا جائے۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں گھروں کی تعمیر خصوصاً کم آمدنی والے افراد کو ذاتی چھت کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی منصوبے میں اب تک کی پیش رفت کیلئے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ تعمیرات کے شعبے سے متعلقہ صوبائی ٹیکسز کو ممکنہ حد تک کم کرنے پر غور کیا جائے تاکہ تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں کی ماسٹر پلاننگ کے از سر نو جائزہ لینے اور مرتب کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ شہری آبادی، شہروں کے پھیلاؤ اور ان میں سہولتوں کی فراہمی کی منظم و مربوط کیا جا سکے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شہروں کے قریب موجود زمینوں جہاں بجلی پانی،گیس و دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی آسانی سے ممکن ہے ایسی زمینوں کو ہاؤسنگ منصوبے کے لئے برؤے کار لانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، چیئرمین ایف بی آر، صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان، صوبائی حکومتوں کے متعلقہ سینئر افسران و دیگر شریک چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے اجلاس کو تعمیرات کے شعبے کے فروغ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔