
لاہور (ویب دیسک) پنجاب انسٹی ٹیو ٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) واقعہ پرپولیس نے وکلا کیخلاف دہشت گردی
کے مقدمات درج کرلیے۔
مقدمات شادمان تھانے میں درج کیے گئے ہیں،دو مقدمات میں سے ایک مقدے میں ڈاکٹرزاور دوسرے میں پولیس مدعی بنی ہے۔
وکلا نے ایک ویڈیو پر اشتعال میں آکر گزشتہ روز پی آئی سی میں داخل ہو کر غنڈی گردی کی اوروہاں تو ڑپھوڑ کی جبکہ اس واقعہ میں ایک پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کردیا گیا تھا۔
وکلا کی جانب سے صوبائی وزیر فیاض الحسن کو بھی تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا جس پر وزیر اعظم نے واقعہ کا نوٹس لے کر فوری رپورٹ طلب کی تھی۔
مقدمات میں 250وکلا کے خلاف درج کیے گئے ہیں جبکہ 15وکلا کو نامز دکیا گیا ہے،ایف آئی آر میں دہشت گردی،ڈکیتی،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔




































