چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ،حکومت اپوزیشن میں اختلافات برقرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)چیف الیکشن کمشنر و ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے معاملے حکومت

اپوزیشن میں اختلافات برقرارہے۔اپوزیشن نے باقاعدہ اعتراض کردیا ہے کہ بابر یعقوب فتح محمد کے بطور سیکریٹری الیکشن کمیشن متنازع انتخابات ہوئے۔
حکومت نے اپوزیشن کے اعتراضات مسترد کردئیے جمعہ کو دو غیر رسمی مشاورتی ا دوارہوئے جن کی تجاویزکے بارے میں اعلیٰ سطح پر اعتماد میں لینے کا سلسلہ جاری رہا کوئی گرین سگنل نہ ملنے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چو تھی بار موخر ہوگیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں بار بار بیٹھک میں بھی کوئی اتفاق نہ ہوسکا مسلم لیگ ن کے مشاہد اللہ خان،ڈاکٹر نثار چیمہ اور مرتضیٰ جاوید عباسی وفاقی وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی علی محمد خان اور فخر امام سپیکر آفس میں غیر رسمی مشاورت میں شریک ہوئے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویزاشرف اور سکندر میندھرو بھی موجود تھے مشاورتی اجلاس میں طے گیا کہ حکومت اپوزیشن کو جواب دے گی کہ اسے چیف الیکشن کمشنر کے بدلے دوممبران اپوزیشن کو دینا منظور ہے یا نہیں۔ تاہم جمود نہ ٹوٹ سکا اپوزیشن اور حکومت کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے نام پر ڈیدلاک شدت اختیار کرگیا۔اپوزیشن نے بابر یعقوب فتح محمد کا نام بطور چیف الیکشن کمشنر کی مخالفت کردی ہے۔حکومت بابر یعقوب فتح محمد کے نام پر ڈٹ گئی ہے۔