
لندن(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ان کی
میڈیکل رپورٹ کنسلٹنٹ ڈیوڈ لارنس نے تیار کی ہے۔نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ ان کے دل کی درمیانی شریان دوجگہ سے بند ہوچکی ہے،جبکہ گلے کے غدود کھلے ہوئے ہیں۔
میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی شہ رگ میں رکاوٹ آچکی ہے اور ان کے دل کی بیرونی سائیڈ متاثر ہوئی ہے، جبکہ ہارٹ اٹیک سے ان کے دل کے ٹشو کو نقصان پہنچا ہے۔
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دماغ کو خون فراہم کرنے والی شریان 80 فیصد بلاک ہوچکی ہے جبکہ شریان کی بلاکیج کی وجہ سے نوازشریف کو فالج کا خطرہ ہے۔سابق وزیر اعظم کے میڈیکل کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کا تعین نہیں ہورہاپلیٹ لیٹس کا تعین نہ ہونے کی صورت میں ممکنہ زہرخورانی کا ٹیسٹ کرنا پڑے گا۔
ڈیوڈ لارنس کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے محفوظ علاج کیلئے پلیٹ لیٹس کو50 ہزارسے ڈیڑھ لاکھ تک رکھنا چاہتے ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں دل کی شریان کی خرابی کا معاملہ زیادہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے پی ای ٹی اسکین میں گلٹیاں پائی گئی ہیں، جبکہ میڈیکل رپورٹ میں گلٹیوں کے بائیوپسی کی تجویز دی گئی ہے۔
کنسلٹنٹ ڈیوڈ لارنس کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بائی پاس سرجری کے بعد بہتری ہوئی تھی، لیکن2 مواقع پر نوازشریف کو دوبارہ دل کی تکلیف ہوئی جبکہ ان کے دل کو خون کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے گا۔
ڈیوڈ لارنس نے کہا کہ نواز شریف کے دل کے اسکین اور خون کے مزید تجزیوں کے بعد ان کا دوبارہ معائنہ کروں گا، جبکہ ان کی مسلسل طبی نگرانی اور علاج کیا جارہا ہے۔کنسلٹنٹ ڈیوڈ لارنس کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو برطانیہ میں مسلسل نگہداشت میں رکھنے کی ضرورت ہیانہیں متعدد پیچیدہ بیماریاں لاحق ہیں۔




































