
سلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ ملک میں جوہورہاہے
مجھ کواس کا ذمہ دار نہ ٹھہرائیں،35سال اقتدار میں رہنے والوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہاہے کہ شہباز شریف 18سالوں کے جواب نہیں دے رہے،حیرت ہے شہباز شریف کو تلاش کررہا ہوں اور اس کاجواب نہیں مل رہا۔ن لیگ کی بی ٹیم سارا ملبہ قائدین پر ڈال دیتی ہے، ن لیگ کی بی ٹیم کے بھی بڑے کارنامے ہیں۔ ان کوتکلیف ہے کہ ان کے کارنامے پکڑے جارہے ہیں۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ 35سال اقتدار میں رہنے والوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کی واگزاری پر واویلہ کیاجارہاہے، ایسٹ ریکوری یونٹ کا مقصد لوٹی ہوئی دولت واپس لاناہے، ایسٹ ریکوری یونٹ کو وفاقی کابینہ نے قائم کیاہے اور اس کا مقصد بیرون ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لاناہے۔ جب ان کے لیڈر کوسزا ہوئی تو یہ مٹھائیاں بانٹ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مریم اورنگ زیب نے اثاثوں کی ریکوری پر سوالات اٹھائے ہیں،پارلیمنٹ میں ایک سوال کولیکر مریم نواز نے پریس کانفرنس کی ہے،مریم اورنگزیب قوم کو گمراہ کرناچھوڑ دیں اور شہباز شریف سے میرے سوالوں کاجواب




































