بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایل او سی

پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے دوشہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں شہریت بل پر اٹھنے والے طوفان سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارت کے اندر سے عوام نے انتہائ پسند حکومت کو مسترد کردیا ہے۔

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ دنیا کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے کی کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں، دنیا جنگی جنون کے بھارتی رویہ کا نوٹس لے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے ‘پاک فوج کے دو شہداءنے اپنی جان قوم اور وطن پر وار دی، یہ ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداءکے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کا صبرجمیل عطا کرے۔