وزیر اعظم سے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

کراچی(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے

کراچی میں ملاقات کی۔

اراکین اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل، سید آفریدی، اشرف قریشی، عالمگیر خان، عطااللہ خان، کیپٹن (ر)جمیل خان، فہیم خان، لال چند ملہی، اکرم چیمہ، اسلم خان، نجیب ہارون، سیف الرحمان محسود، رمیش کمار، نصرت واحد، نزہت پٹھان، عبدالشکور شاد اور سمیہ ندیم شامل تھے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر بحری امور سید علی زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،معاون خصوصی عثمان ڈار اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ملاقات میں موجودتھے۔

وزیر اعظم نے اراکین اسمبلی کو تاکید کی کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل حل کرانے پر بھرپور توجہ دیں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اس لیے شور مچا رہی ہے کہ ہم نے ان کی کرپشن پکڑی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی طویل جدوجہد ہے جس کا مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا اور ان کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔