حکومتی پالیسیوں کیخلاف پورا ملک کھڑا ہے،آصف زرداری

راولپنڈی(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ

بلاول آج وہاں کھڑا ہے جہاں اس کی ماں اور نانا کو شہید کیا گیا۔بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر لیاقت باغ میں جلسے میں اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل بنا دی ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں جلد عوام کی حکومت لائیں گے اور عوام کی مشکلیں حل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کےلیے آواز بلند کرنے والوں کی آواز بند کی جاتی ہے، انہیں احساس نہیں ہے کہ غریب مزدور کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔انہیں پتا نہیں ہے کہ مہنگا ئی کیا ہوتی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 2020 میں اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور ہم ایسا کر کے دکھائیں گے۔ قمرزمان کائرہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پورا ملک کھڑا ہے، حکومت روزگار چھن رہی ہے اور صنعتیں بند ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب عدلیہ، فوج اور حکومت کا حتساب نہیں کر سکتا۔

شیری رحمان نے کہا کہ کہتے تھے کہ بلاول بھٹو زرداری یزیدی سرکاری کا سامنا کرنے آئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی میں شہید محترمہ کا وعدہ نبھانے آئی ہے۔لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔