پاک بحریہ کے مختلف میزائلز کے کامیاب تجربے

اسلام آباد( ویب ڈیسک، خبر ایجنسی )پاکستان بحریہ کا مختلف میزائل فائر کرنے کے تجربوں کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے ۔

کستان نیوی نے اینٹی شپ مظاہروں کا کامیابی تجربہ کیا، میزائلز نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ میزائل تجربے شمالی بحر عرب اور مکران پوسٹ پر کئے گئے۔ کرافٹ نے سطح سمند ر سے زمین جبکہ آبدوز نے بھی زمین پر میزائل گرائے جنہوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا۔سربرا ہ پاکستان بحریہ ظفر محمود عباسی نے میزائل کی کامیاب اہداف حال کرنے اور فائر کرنے کاجائزہ لیا،جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہا رکیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مختلف میزائلز کی فائرنگ کے کامیاب تجربات پاکستان یہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ چار روز قبل بھی پاک بحریہ نے سطح سمندر سے سمندر اور زمین پر میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ نے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ۔

 ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیاتھا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ مقامی سطح پر تیار کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔