
راولپنڈی(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2020ءعوامی راج کا
سال ثابت ہوگا۔ عوامی حکومت آئے گی۔ نیا سال انتخابات کا سال ہوگا۔خیبر سے کراچی تک سب نعرہ لگارہے ہیں الوداع الوداع سیاسی یتیم الوداع ، سلیکٹڈ الوداع، آزادی خطرے میں ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پرلیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر جدوجہد ہم پر فرض اور قرض ہے۔ بی بی کے مشن کو مکمل کرناہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ اور سیاسی یتیموں کو گھر بجھوا کررہیںگے۔ عوامی راج آئے گا، کوفہ کی سیاست سے پاکستان کو مدینہ کی ریاست نہیں بنایا جاسکتا، سیاسی یتیموں دیکھ لو میاں صاحب بھی اور آصف علی زرداری باہر آچکے ہیں، سلیکٹڈ کا اقتدار ہل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے جمہوریت اور آزادی خطرے میں ہے۔
کہ بینظیر بھٹو شہید عوام کی امید تھی جو دشمن قوتوں کو برداشت نہیں تھا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو آواز دی، عوام کو ووٹ کا حق دیا، طاقت کا اصل سرچشمہ عوام کو بنانے کی جدوجہد کی، یہی پنڈی گواہ ہے کہ قائد عوام کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ٹوٹا ہوا ملک کو جوڑا اور بھٹو 90ہزار جنگی قیدی اور 5ہزار میل زمین دشمنوں سے واپس لایا، بھٹو نے سرزمین بے آئین کو آئین دیا۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی تم گواہ اس ملک کو کس نے ایٹمی طاقت بنایا، کس نے مسلم امہ کو پاکستان کی قیادت میں لاہور میں جمع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ گواہ ہیں کہ مسئلہ کشمیرپر قوم کی آواز کون بنا، کسان کو زمین بھٹو نے دی، غریب کو آواز بھٹو نے دی، ووٹ کا حق بھٹو نے دلایا، طاقت کا سرچشمہ عوام کو بھٹو نے بنایا۔
بلاول نے کہا کہ بدقسمتی سے عوامی راج ضیا کو قبول نہیں تھا، راولپنڈی تم گواہ ہو قائد عوام کے ساتھ کیا کیا، ہر گلی ہر محلہ آپ کے در و دیوار اور سرزمین گواہ ہے، آپ گواہ ہیں کہ بھٹو کو تختہ دار میں لٹکایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 'آپ گواہ ہیں محترمہ بینظیر نے عوام کے حقوق اور عوام کی آزادی کے لیے 30سال جدوجہد کی دو آمروں سے ٹکرائیں، سلیکٹڈ حکمرانوں اور نالائق سیاست دانوں سے مقابلہ کیا'۔ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی نے میڈیا کو آزاد کروایا، دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا، شہید محترمہ بینظیر نے عوام کی امید تھی یہ دشمن قوتوں کو برداشت نہیں تھی۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پنجاب کے دل لاہور میں ڈاکٹروں سے لے کر اسٹوڈنٹ، ٹریڈر سے لے کر مزدور تک سارے احتجاج کررہے ہیں، گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ کو گیس سے محروم رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ناکام ہوگئی ہے، اس مشکل صورت حال میں بینظیر انکم سے 8 لاکھ افراد کو نکالاگیا یہ ظلم نہیں تو کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اس ملک کے معاشی فیصلے عوام نہیں کررہے بلکہ آئی ایم ایف کر رہا ہے، کشمیر کا مسئلہ دیکھو ایک سودا کیا جارہا ہے'۔بلاول نے کہا کہ 'یہ وہ جمہوریت نہیں جس کا وعدہ شہید بھٹو نے کیا تھا، ہم نے پاکستان کو بچانا ہے، ساتھیو ہم بی بی کا پاکستان بنا کر رہیں گے اور بھٹو کا نعرہ لگا کر رہیں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'راولپنڈی گواہ رہنا میں اپنے ملک میں ووٹ کا تقدس بحال کروں گا اور بی بی شہید کے نامکمل مشن کو مکمل کروں گا














