کوئی باشعور مجھ پر کیس کودرست تسلیم نہیں کرتا

فیصل آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ خاںنے کہاہے کہ

کوئی بھی باشعورپاکستانی ان پربنائے گئے کیس کودرست تسلیم نہیںکرسکتا۔اللہ تعالیٰ پریقین ہے کہ سزائے موت جیساکیس بنانے اوراس کی پلاننگ کرنے والوںکودنیامیں سزاملے گی۔176دن کی قید میں بھی انہیں عزت جبکہ حکومت کوذلت ملی ہے۔

خبر رساں ادارے سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے سے ان کاموقف درست ثابت ہواہے اورضمانت پررہائی بھی موقف کانتیجہ ہے۔ ۔اللہ تعالیٰ کی مددسے انہیںرہائی ملی ہے حکومت نے کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ان کی پوری زندگی تک کوئی ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکے گا۔”

تفصیلی فیصلے میں ملک میںانتقام کھلارازاورکیس میںاس پہلوکونظراندازنہیں کیاجاسکتاجیسے دیگرالفاظ سے حکومت بے نقاب ہوگئی ہے جبکہ جھوٹ کوبے نقاب کرنے پرعمران خان کی طرف سے میڈیا کومافیاقراردینے اور روزی بندہونے کے طنزسے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی صرف سیاسی انتقام کے لئے حکومت میںآئی تھی اسے ملکی ترقی اورعوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔