دنیا ادھرکی اُدھر ہو جائے، وزیراعلیٰ عثما ن بزدار ہی رہیں گے ،فیاض الحسن

لاہور (ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دنیا ادھر کی اُدھر ہو جائے لیکن

سردار عثما ن بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیںگے، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر لُڈیاں ڈالی جارہی تھیں لیکن اب ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی وضاحت کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کو چُلو بھرپانی میں ڈبکیاں لگانی چاہئیں۔

 مسرت جمشید چیمہ اور دیگر کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے دس بارہ دن پہلے بھی اپوزیشن اور میڈیا میں بیٹھے جو کچھ ایکٹر اورکریکٹر ہیں انہیں کہا تھاکہ ایک کان بند کر کے دوسرے کان سے یہ سن لیں کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے لیکن شاید دوستوں کو میری بات سمجھ نہیں ۔

 دنیا اس بات کو جانتی اور مانتی ہے فیاض الحسن چوہان با خبر آدمی ہے اورجو خبردے گا وہ کبھی غلط نہیں ہو گی ،میںنے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے خبر دی تھی وہ ھرنے کے بعد یہ غزل گنگنا رہے ہوں گے کہ میرے دل کے ٹکڑے ہزار ہوئے کوئی ادھر گرا کوئی اُدھر گرا ، جو درد ملا اپنوں سے ملا غیروںسے شکایات کون کرے اور پورا پاکستان اور دنیا گواہ ہے کہ وہ ہر دو ہفتے کے بعد یہی غزلیں گنگا رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران پوری دنیا کے سامنے ان افواہو ں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے او ریہ کر گئے ہیں کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ ہیں اور رہیں گے ۔ فارورڈ بلاک کے حوالے سے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش کی گئی وہ بات بھی غلط ثابت ہو گئی ہے۔