وزیرِاعظم سے کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

کراچی (ویب ڈیسک ) وزیرِاعظم عمران خان سے کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے پیر کو

ملاقات کی۔

وفد میں طارق معین الدین خان، سعید اللہ والیٰ، علی حبیب، خالد منصور، بشیر جان محمد، طارق رفیع، بیرام آواری، انجم نثار، آغا شہاب احمد خان، حبیب اللہ، شیخ عمر ریحان، نسیم اختر و دیگر معروف کاروباری شخصیات موجود تھیں۔ ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا، وزیرِ برائے بحری امور علی زیدی، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے۔