شریف فیملی فلموں میں ہوتی توہرفرد بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا

 اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی فلموں میں ہوتی

توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔ اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دادا شریف نے بچوں کو سیاست میں لا کر بڑا ٹیلنٹ ضائع کیا، شریف فیملی آج فلموں میں ہوتی توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔گزشتہ روزبھی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگی، اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔