
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین ،گورنر سندھ
عمران اسمعیل نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے درمیان ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم سے گورنر سندھ نے بھی ملاقات کی صوبہ سندھ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔





































