بھارت کشمیر میں لاگ ڈاؤن ختم کرے،برطانوی مسلم اسکالرز

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) برطانیہ میں 120 سے زائدمسلمان اسکالرزنے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں لاک

ڈاﺅن جلد سے جلد ختم کرے۔ ہفتہ کو 120 سے زائد برطانوی مسلمان اسکالروں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک کھلا خط بھیج دیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 مسلم اسکالرز نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے مسائل اورمظالم پر انسانی ضمیروں کو جھنجھوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے اور کشمیری قیادت کو بھی مقبوضہ کشمیر کے اندر اور باہر آزادانہ سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔