کشمیر سیل مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاکر کر رہا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبرایجنسی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میںقائم کشمیر سیل موثر انداز میں

مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے جائز حق،حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ ہفتہ کو وزارت خارجہ میں آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماوں کے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر اور آزاد جموں و کشمیر کے پارلیمانی رہنماؤں کی شرکت کی۔

اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے جاری مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔