حکومتی سبسڈی ڈکیتی، عمران مافیا نے اپنی چوری کا پول کھول دیا،مریم اورنگزیب

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومتی سبسڈی پیکج کو دن دیہاڑے ڈکیتی

قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15سی18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم اور دن دیہاڑی ڈکیتی ہے ،سبسڈی دینے کا اعلان کر کے عمران مافیا نے اپنی چوری کا پول کھول دیا ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی برآمد، پھر قیمتوں میں اضافہ، پھر قلت اور پھر چینی کی درآمد، پھر برآمد پر پابندی اور پھر مہنگی قیمت برقرار رکھ کر ایک ہی مافیا کو بار بار فائدہ پہنچایا گیا ۔عمران مافیا نے ملک میں چینی اور آٹا کی برآمد پر پاپندی کے باوجود سبسڈی دے کر برآمد کی اور جان بوجھ کر قلت پیدا کی گئی ،شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 28 جنوری کو پابندی کیلئے ای سی سی سے رجوع کرنے کا کہا تھا،عمران مافیا نے نے چینی کی برآمدپر پابندی لگانے میں اتنا وقت جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی تجوریاں بھرنے کے لئے لگایا ،اتنے فوری نوعیت کے معاملے میں ای سی سی نے دو ہفتے کی تاخیر کیوں کی ، اگر ملک میں چینی کی قلت نہیں تھی تو 31جنوری کو 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری کیوں دی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ سوال ہے کہ چینی کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کا فائدہ کسے ہوا، 11 لاکھ ٹن چینی کے برآمدی کوٹہ کی منظوری سے پہلے کتنی چینی باہر بھجوائی گئی ۔ملک میں آٹا اور چینی ختم کر کے اب عمران مافیا نے درآمد پرپاپندی لگا دی ہے ،عمران صاحب نے چینی کی درآمد پر پاپندی چینی قیمتوں میں اور اضافہ کے لئے لگائی ہے ،آٹا، چینی غائب، سمگل اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔چینی اور آٹا باہر بیچ کرجیبیں بھرنے والوں نے حکومت سے سبسڈیز بھی لے لی ۔