بیمار پاکستان کا علاج میاں نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہے:راناثناءاللہ

اوکاڑہ(ویب ڈیسک،خبرایجنسی ) صدرپاکستان مسلم لیگ ن پنجاب ورکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہیرو بن کر قوم پر مسلط

ہونے والے چند ماہ میں ہی زیرو پلس ثابت ہوئے بیمار پاکستان کا علاج میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی ممکن ہے حکمرانوں نے آٹا اور چینی بحران میں عام آدمی کی جیب پرڈاکہ ڈالا حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی پلان نہیں ۔

 میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا صوبائی صدر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعہ ہیروبن کر پاکستان کے عوام پر مسلط ہونے والے آج کے حکمران صرف 18ماہ میں ہی زیرو پلس ثابت ہوئے انکی تبدیلی قبر میں دفن ہو چکی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار وزیر اعظم کی اے ٹی ایمز مشینوں نے آٹا اور چینی کا بحران پیدا کرکے عام آدمی کی جیب پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈلا ہے .

ایک سوال پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں دن رات محنت کی جبکہ موجودہ حکومت نے چند ماہ میں ہی اسکا دھڑن تختہ کردیاان کے پاس معیشت کو سنبھالنے کا کوئی پلان نہیں اور نہ ہی ان سے ملک چل سکتا ہے پاکستان کی تباہ حال و بیمار معیشت کا علاج میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ک قیادت سے ہی ممکن ہے ۔