چین اورایران کے بعد پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے دو کیس سامنے آگئے

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کرونا وائرس کے 2کیسز سامنے آگئے ۔کرونا وائرس کے ایک متاثرہ شخص کا تعلق کراچی

اوردوسرے کا اسلام آباد سے ہے ۔دونوں متاثرہ افراد کو اسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے ،جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔
وفاقی وزیر صحت مرزا ظفر نے کہا ہے کہ دونوں افراد ایران سے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ،صورتحال کنٹرول میں ہے۔
دریں اثنا کے ایم سی کے زیر کنٹرول اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،جبکہ سندھ کے تعلیمی ادارے دوروز اور بلوچستان کے تمام اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات جو آج جمعرات کو ختم ہو رہی تھیں اب 15مارچ تک بڑھا دی ہیں ۔

 ۔ قبل ازیں ترجمان محکمہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 22 سالہ یحییٰ جعفری نامی نوجوان جو کہ 20 فروری کو ہوائی جہاز کے ذریعے ایران سے واپس آیا تھا اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اسے آغا خان ہسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے