لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

کھوئی رٹہ(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سےکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سول آبادی

نشانے پر اےک گھرپر تین  گولے گرنے سے گھر کا نقصان گھر کے افراد محفوظ رہے ۔

پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنے۔

لائن  آف کنٹرول کھوئی رٹہ سےکٹر کے سرحدی گاﺅں چتر کے مقام پر بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی جس سے چوہدری اقبال اور چوہدری عجائب ایڈووکیٹ  کے گھر پرتین  گولے گرے گھر کی چھت اور دیواروں کو نقصان پہنچا تاہم گھر کے افراد محفوظ رہے پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بناےا جس کے بعد بھارتی گنےں خاموش ہو گئے ۔