وزیراعظم قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ِخبر ایجنسی) وزیراعظم عمران خان قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، دورہ کے دوران

دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دیوان امیری میں ملاقات کی۔ ان کا یہ دورہ باقاعدگی کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلوں کا حصہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد قطر کا یہ دوسرا ہے۔

 امیر قطر نے جون 2019ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں کثیر الجہت شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں استحکام آیا ہے۔ پاکستان اور قطر دوطرفہ قریبی تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں، یہ تعلقات باہمی اعتماد اور مفاہمت پر مبنی ہیں۔ یہ وسیع البنیاد دوطرفہ تعلقات اور کثیر الجہت تعاون سیاست، تجارت، کاروبار، دفاع، عوام سے عوام کے روابط اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔