
دوحہ (ویب ڈیسک ِخبر ایجنسی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو قطر میں پاکستانی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے ہدایات دے دی ہیں۔














