بنگلا دیشی مسلمان سڑکوں پر ،نئی دہلی میں مسلم کش فسادات میں اموات 42ہو گئیں

ڈھاکا،نئی دہلی(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی مرکزی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں

مسلمانوں نے نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور مودی مخالف نعرے لگائے گئے، جبکہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے دورہ بھارت منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پانچ روز سے احتجاج جاری ہے، اس احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے، ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے، مسلمانوں کی درگاہ اور مساجد پر حملے کے ساتھ ساتھ ان کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی دارالحکومت کی مرکزی مسجد میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان باہر نکل آئے اور نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے خلاف احتجاج کیا۔ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے بیت المکرم کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے پیچھے بھارتی حکومت کا ہاتھ ہے جو مسلمانوں اور ہندوں کو آپس میں لڑوا رہی ہے۔

 بنگلا دیشی دارالحکومت میں مظاہرین کی طرف سے احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے جبکہ مودی مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔مظاہرین نے بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کی نسل کشی رکوائی جائے اور مسلمانوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ وہ اپنا آئندہ ماہ دورہ بھارت منسوخ کر دیں۔مظاہرین کے دوران ایک شہری نور حسین کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر بھارت کا دورہ منسوخ کریں۔

 اگر بنگلا دیشی وزیراعظم اپنا دورہ منسوخ نہیں کرتی تو ہم بزور طاقت یہ دورہ منسوخ کروائیں گے اور ایئر پورٹ کا گھیرا کریں گے۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران بنگلا دیشی مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ رواداری کا مظاہرہ کریں اور ہندو اقلیتیوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔ کیونکہ ہم تشدد نہیں بلکہ امن اور ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔

 

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

بلاگ

تیز بارش اور خیمہ بستی (عائشہ بی )

                  عائشہ بی

بارش رات بھر برستی رہی۔ لگاتار بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔۔۔۔۔ ہر جگہ پانی ہی پانی۔۔۔خیمے کی کمزور چھت سے ٹپکتی بوندیں امّی کے

... مزید پڑھیے

قانونِ قتل": عالمی ضمیر کی موت اور ہماری بے حسی (فاطمہ فیض / گوجرہ)

فاطمہ فیض / گوجرہ

انسانی تاریخ جنگوں، تنازعات اور دشمنیوں سے بھری پڑی ہےلیکن تہذیب یافتہ دنیا نے ہمیشہ کچھ اصولوں اور ضوابط کی پاسداری کی ہے۔ جنگ کے بھی کچھ اخلاق ہوتے ہیں

... مزید پڑھیے

بچوں کی تربیت ،معیانہ روی اختیارکیجئے (افروز عنایت)

افروز عنایت

 ابو مجھے نیا موبائل چاہیے

ٹھیک ہے بیٹا کل تمہیں نیا موبائل مل جائے گا ۔ـ

... مزید پڑھیے