پارٹی کی انتخابی مہم میں گلگت بلتستان کے نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، بلاول

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پارٹی کی انتخابی مہم

میں گلگت بلتستان کے نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،میں الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کی تمام ڈسٹرکٹ کا دورہ کروں گا۔
پی پی پی گلگت بلتستان کے وفد سے ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے راہنماو¿ں کو ہدایت کی کہ ا پنے منشور کو لے کر عوام کے پاس جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے زلزلہ متاثرین کو وفاق کی جانب سے نظرانداز کرنا افسوس ناک ہے ۔
۔ وفد نے چیرمین کو آنے والے الیکشن کی صورت حال پر بات کی اور انتخابی حلقوں کی صورت حال سے آگاہ کیا جبکہ گلگت بلتستان کے وفد نے چیرمین کو ضلع استور میں زلزلے کے بعد تباہی اور وفاقی حکومت کی غفلت کے معاملے پر بھی بریفنگ دی ۔بلاول کا کہناتھاکہ گلگت بلتستان کا زمینی سفر خطرناک ہے، ایسے میں پروازوں میں کمی اور کرایوں میں اضافہ تشویش ناک ہے ۔ وفد نے سندھ میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو تعلیم کے بہترین مواقع دینے پر اظہار تشکر بھی کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں مہدی شاہ، انجینئر اسماعیل اور محمد علی اختر کے علاوہ سعدیہ دانش، محمد نصیر، وزیر حسن، حاجی دلبر اور سید جلال علی شاہ بھی شامل تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے راہنماو¿ں سے جسٹس ریٹائرڈ الطاف حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔