کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سوشل میڈیا پر دیسی ٹوٹکے غیر ذمہ دارانہ قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر ظفرمرزا نے سوشل میڈیا پر کروناوائرس کے خلاف دیسی

ٹوٹکوں کو غیرذمہ دارانہ رویہ قراردیا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص یا احتیاطی تدابیر میڈیکل کے طے شدہ معیار کے مطابق ہونا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نسوار، پیاز، ادرک یا اس قسم کے دیگر دیسی ٹوٹکوں کے علاج سوشل میڈیا پر پھیلانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔