
دوحہ (ویب ڈیسک ،خبرایجنسی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے
لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے سے افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔
زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے وزیر خارجہ کو آ گاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ طالبان امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے۔افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہو گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔














