
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 مئی کو پاکستان اور چےن کے درمےان ایم ایل ون
منصوبہ پر دستخط ہوں گے، 5 سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنا دیں گے، امرےکہ افغان امن معاہدہ وزےر اعظم عمران خان کی بڑی کامےا بی ہے،نواز شرےف کے علاج پر پنجاب حکومت سےاست نہیں کر رہی،نواز شرےف نے وطن واپس آنا نہےں،مرےم نے باہر جانا نہےں،شہباز شرےف مارچ مےں واپس آئے تو انہےں 14دن تک کےمپ مےں رہنا پڑے گا ۔
ہفتہ کو رےلوے ہےڈ کواٹررز مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ شرےف خاندان کی کمزوری ہے کہ وہ جےل مےن نہےں رہ سکتے جبکہ آصف علی زرداری بہادر آدمی ہےں وہ جےل مےں رہ سکتے ہےں، امرےکی صدر ٹرمپ نے بھارت مےں پاکستان کی تعرےف کی ےہ بہت بڑی کامےابی ہے، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے،بھارت مےں مساجد کو شہےد کےا جا رہا ہے، 40شہادتےں ہو چکی ہےں،دنیا اس بات کا نوٹس لے ۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے سکھر ڈویژن میں روہڑی کے قریب پاکستان ایکسپریس کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک حادثہ واضح طور پر بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا جس نے ریلوے ٹریک کو اوور ہیڈبرج کی بجائے ان مینڈ لیول کراسنگ کے ذریعے کراس کرنے کی کوشش کی، شدید دُکھ کے ساتھ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے ، میں وزیر اعلیٰ سندھ سےدمراد علی شاہ سے اپیل کروں گا کہ وہ ہمیں فنڈز مہیاکریں تاکہ ہم ان مینڈ لیول کراسنگ پر پھاٹک لگائیں کیونکہ یہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، اس وقت کراچی سے پشاور کے درمیان تین ہزار ان مینڈلیول کراسنگ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مارچ سے 15 رمضان تک یعنی دو ماہ کے لیے اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 10سے 25فیصد کم کر رہے ہیں، ایک طرف کی ٹکٹ پر 10فیصد اور بیک وقت دونوں اطرف کی ٹکٹ خریدنے پر 25فیصد رعایت ہو گی، پہلے سے خریدے ہوئے ٹکٹ پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔














