
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبرایجنسی)وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ اور طالبان کے مابین دوحہ معاہدے کا خیر مقدم
کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ چار دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے، مفاہمتی عمل اور افغان عوام کے مصائب کے خاتمے کا آغاز ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی بات کی جو امن کا واحد بامعنی راستہ ہے،چاہے وہ کتنا کھٹن کیوں نہ ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں افغان عوام کیلئے امن کیلئے دعا گو ہوں جنہوں نے چار دہائیوں سے مصائب برداشت کئے۔عمران خان نے کہا کہ اب تمام ا سٹیک ہولڈرز کو امن تباہ کرنے والوں سے محفوظ رہنے کی یقین دہانی کرانی ہوگی۔پاکستان معاہدے کی کامیابی اور افغانستان میں امن کیلئے پر عزم ہے۔




































