حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد( ویب ڈیسک )حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے، میں اسحاق ڈار کی جگہ پر ہوتا تو کبھی پاکستانز

نہیں آتا، اسحاق ڈارنے ملک کیلئے کام کیا، اí شہباز شریف مارچ میں آجائیں گے، مریم نوازلندن آجائیں توشہبازشریف آجائیں گےí مریم نوازعوامی عہدہ نہیں رکھتی تھیں انہیں کیوں سزادی گئی؟ مریم نواز اس لئے خاموش ہیں کیونکہ وہ سزایافتہ ہیں، مریم نواز کب بولیں گی یہ جماعت فیصلہ کرےگی۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے ا نٹرویومیں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز وقت آنے پربات کریں گی، ن لیگ کے کارکنوں نے مریم نواز کو لیڈر مان لیا ہے، آپ دیکھ لیں گے مریم نواز باہر نکلیں گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے ، نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت عدالت نے دی ،لندن سے نوازشریف کی رپورٹس بھیجنی چاہیے تھی،مریم نواز کے بغیر سرجری نہ کرانے کا بیان نامناسب ہے ،نوازشریف کی رپورٹس جو حکومت مانگ رہی تھی وہ مل جائیں گی ،ایک شخص کی میڈیکل رپورٹس پر پبلک میں بحث کی جا رہی ہے ،حکومت کاحق ہے کہ وہ نوازشریف کو مفرور قرار دے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی رپورٹس آجائیں گی ، کیا یہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے؟ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بھی کہا کہ نوازشریف بیمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں میرا نام سات سال تک ای سی ایل میں رہا۔پارٹی رہنما سے اختلافات پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف کےساتھ میراکوئی جھگڑا نہیں ہے، خواجہ آصف اور میرا معاملہ ہے وہ میں حل کر لوں گا، ہم اپنے اندرونی معاملات کو خود حل کرلیں گے۔