
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی اور
ایس ایم ایز کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے کیونکہ دولت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے یہ ضروری ہے۔ و
وہ ملک کے نامور بینکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ وفد نے دولت پیدا کرنے کے حوالہ سے بینکنگ کے شعبہ سے متعلق درپیش مسائل پر قابو پانے کے حوالہ سے مختلف تجاویز پیش کیں جس کا مقصد معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی سے متعلق بینکر برادری کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پائیدار معاشی ترقی کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے انسانی وسائل کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی مہارت سے استفادہ کرکے انہیں ملکی معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی اور ایس ایم ایز کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے کیونکہ دولت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے یہ ضروری ہے۔ وزیراعظم نے وفد کی تجاویز کو سراہا اور بھرپور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بیماری صنعتی یونٹوں کی بحالی کیلئے کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنی کا قیام عمل میں لایا آچکا ہے، بیمار صنعتی یونٹس کے حوالہ سے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے انہیں منافع بخش بنایا جائے گا۔




































