
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف تو
ہسپتال داخل نہیں ہوئے میڈیکل رپورٹس کون سی بھیجی جا رہی ہیں۔ نواز شریف گھر بیٹھے کون سا علاج کرا رہے ہیں قوم کو ضرور بتائیں،حکومت نے برطانیہ خط کیا لکھا کہ (ن)لیگ نے چیخ وپکار شروع کردی ہے۔ حکومتی خط کا اثر ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے دوبارہ میا ں صاحب کی بیماری کی اپ ڈیٹ عوام کو فراہم کرنا شروع کردی ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت پر سیاست مسلم لیگ(ن) کر رہی ہے۔ قانون قاعدے کے بجائے پریس کانفرنسیں کی جارہی ہیں۔حکومت قانون کی روشنی میں اقدامات کررہی ہے۔ حکومت نے قانونی فریضہ ادا کیا۔ حکومت نے برطانیہ خط کیا لکھا کہ (ن)لیگ نے چیخ وپکار شروع کردی ہے۔ حکومتی خط کا اثر ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے دوبارہ میا ں صاحب کی بیماری کی اپ ڈیٹ عوام کو فراہم کرنا شروع کردی ہے۔
قوم کو خوفزدہ اور سنسنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ کیسی سرجری ہے جس کے انتظامات ہی مکمل نہیں ہو پا رہے؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ کیسا علاج اور بیماری ہے کہ میاں صاحب ابھی تک ہسپتال داخل نہیں ہوئے ؟ بچوں کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی اہم ثابت ہو گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ قوم کے معماروں کو نقصان پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ لندن چٹھی لکھتے ہی پریس کانفرنس کی بھرمار ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چٹھی لکھتے ہی میاں صاحب کی صحت کے حوالے سے نیوز اپ ڈیٹ ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا میاں صاحب کی اپنی جماعت ہی ان کی صحت پر سیاست کر رہی ہے۔ نواز شریف تو ہسپتال داخل نہیں ہوئے میڈیکل رپورٹس کون سی بھیجی جا رہی ہیں۔ نواز شریف گھر بیٹھے کون سا علاج کرا رہے ہیں قوم کو ضرور بتائیں۔














