
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو
اپنی صحت بارے ایک بار بھی آگا نہیں کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی صحت کے معاملے پر نواز شریف کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو ایک بار بھی آگاہ نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق 3 ماہ سے انہوں نے سفارتخانے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔دوسری جانب برطانوی قوانین کے مطابق مریض کی اجازت کے بغیر رابطہ نہیں کیا جا سکتا، اس لیے پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف سے رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لیے کونسلر سیکشن میں ایک نمائندہ بھجوایا گیا تھا۔














