
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے
پاکستان میں کورونا وائرس کا چھٹے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا چھٹا کیس کنفرم ہوگیا ہے، مریض کا تعلق سندھ سے ہے، مریض کی حالت مستحکم ہے اور خیال رکھا جارہا ہے۔




































