سراج الحق کا کرونا کے خلاف ملک گیر آگاہی مہم چلانے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک ،خبرا یجنسی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کوروناوائرس سے ”بچو اور

بچاﺅ فرض بھی ، ذمہ داری بھی“ کے سلوگن کے ساتھ ملک گیر آگاہی مہم کا اعلان کیا ہے۔
رجوع الی اللہ کی تحریک میں احتیاط اور استغفار کرنے کے حوالے سے لٹریچر و دیگر ضروریات کا اہتمام کیا جائے گا۔ کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے اور بروقت علاج کی سہولت مہیا کرنے کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت ملک بھر میں چلنے والے سینکڑوں ہسپتال ، ڈسپنسریاں ، ایمبولیسنز عملے سمیت ملک و قوم کے لیے حاضر ہیں، حکومت جیسے چاہے انہیں استعمال کرسکتی ہے ۔
منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری مہم کو کورونا وائرس سے آگاہی اور صفائی کی مہم میں بدل دیاہے ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ملک بھر میں موجود دفاتر کورونا آگاہی سنٹرز بنادیے گئے ہیں۔ حکومت سے اپیل کرتاہوں کہ غریبوں کے لیے بڑے امداد ی پیکیج کا اعلان کرے ۔ کروناوائرس نے جس طرح عالمی معیشت کو تباہ کردیاہے اسی طرح ملکی معیشت تباہ ، مارکیٹس بند اور کاروبار بھی ٹھپ ہوچکے ہیں ۔خاص طور پر دیہاڑی دار مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔ حکومت 25 ہزار سے کم آمدن والے شہریوں کو بجلی اور گیس کے بل معاف کردے ۔