
کراچی(ویب ڈیسک )شہر قائد میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، الیکٹرانکس، کپڑے، فرنیچر کی مارکیٹیں بند کر دی
گئیں، کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کراچی میں ریسٹور نٹ، شاپنگ مالز، سینٹرز، مار کیٹیں، الیکٹرانکس مارکیٹس، آٹو پارٹس، کپڑے کی دکانیں، اور فرنیچر مارکیٹس 15 دن تک بند ہوں گی۔
بدھ کو شہر کے تمام تجارتی مراکز ،سپر اسٹورز،موبائل مارکیٹس سمیت ہر قسم کے مالز بند کردیے گئے تھے جبکہ شہر کے تمام چائے خانے بند کرادیئے گئے تھے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کے اسٹورز، پھلوں، سبزیوں، گوشت، دودھ اور اشیا خور و نوش کی دکانیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، جب کہ چائے ہوٹل، سی ویو، پارکس بند ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سبزی، مچھلی مارکیٹ، سپر مارکیٹس، کھانے کے ہوٹل، فروٹ مارکیٹ، گوشت، مرغی کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز، دودھ کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ شہری ہوم ڈلیوری پر بھی سامان اور کھانا منگوا سکتے ہیں۔














